slotcosino Publish time 2026-2-13 19:03:53

مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556126_2247081_mo_updates.jpg
مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن، کامران مرتضیٰ اور دیگر نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی ہے۔
Pages: [1]
View full version: مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج