slotcosino Publish time 2026-2-13 19:43:22

فیصل رحمٰن کے ڈانس مووز سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556120_6347839_10_updates.jpg
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکار فیصل رحمٰن رومانوی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں آئے ہیں۔

فیصل رحمٰن نے اپنی کچن میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ پینٹ، بنیان اور کیپ پہنے موسیقی کے ساتھ ہلتے اور جھومتے نظر آئے۔

ان کے منفرد انداز کے ڈانس مووز پر انٹرنیٹ صارفین نے مختلف قسم کے تبصرے کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543740_012702_updates.jpg
فیصل رحمان کی وائرل باتھ ویڈیو تنازع پر وضاحت

فیصل رحمان نے کہا کہ آج کل میں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہوں اور تقریباً ہر چیز پوسٹ کرتا ہوں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سوشل میڈیا صارفین نے فیصل رحمٰن کے ڈانس کو مذاق کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ باڈی تو آپ کی ہے لیکن روح ناصر خان جان کی ہے۔

ایک اور صارف نے کہا ہے کہ ہم آپ کی بہت عزت کرتے ہیں، لیکن یہ نہ کریں۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ڈاکٹر کیا کہتے ہیں؟ کیا وہ ٹھیک ہو جائیں گے؟

فیصل رحمٰن کے یہ ڈانس مووز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے اور صارفین کے درمیان کافی بحث کا سبب بنے ہوئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: فیصل رحمٰن کے ڈانس مووز سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں