slotcosino Publish time 2026-2-13 20:22:16

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیشِ نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556139_8666889_par_updates.jpg— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی صحت کے معاملے پر دھرنے کے پیشِ نظر اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور ڈی چوک جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔

مین شاہراہ دستور کو بھی بلاک کر کے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ڈی چوک سے ریڈ زون جانے والے راستے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

سرینا چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف آنے والی ٹریفک کو بھی روک لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پیدل جانے والوں کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے مین گیٹ کو بھی بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556121_010230_updates.jpg
خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں، ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ 4 ماہ غفلت کی گئی، یہ کہنا غلط ہے کہ 4 ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو بھی ریڈیو پاکستان چوک پر روک دیا گیا۔

پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان کی پولیس سے تکرار بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ اجلاس میں بھی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت اور اپوزیشن اراکین نے بات کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیشِ نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات