رام چرن نے اپنے جڑواں بچوں کے کیا نام رکھے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556138_6550603_10_updates.jpg— فائل فوٹو
تیلگو فلم اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کامینی کونیڈالا کے ہاں گزشتہ ماہ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
رام چرن نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری گزشتہ ہفتے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہماری امید ہے کہ ہم ایسے بچے پالیں جو مضبوط ہونے کے ساتھ ہمدرد بھی ہوں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-04-04/1212029_021852_updates.jpg
رام چرن کی اہلیہ کا شادی کے 10 سال بعد اولاد ہونے پر ردِعمل
ساؤتھ انڈین فلموں کے اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا شادی کے 10 سال بعد پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اداکار کے دونوں بچوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رام چرن اور اپاسنا نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کا نام شیو رام اور بیٹی کا نام انویرا دیوی رکھا ہے۔
واضح رہے کہ 40 سالہ رام چرن اور اپسانا کوئیڈالا کی جون 2012ء میں شادی ہوئی تھی اور اِن جڑواں بچوں سے قبل ان کی 1 ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی ہے، اس طرح اب ان کے 3 بچے ہو گئے ہیں۔
Pages:
[1]