slotcosino Publish time 2026-2-13 21:01:03

ٹرمپ کا ماحولیاتی آلودگی کو نظر انداز کرنا عوام کی صحت کیلئے خطرہ ہے: بارک اوباما

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556134_7462212_9_updates.jpgسابق امریکی صدر بارک اوباما — فائل فوٹو   

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ماحولیاتی آلودگی کو نظر انداز کرنا امریکی شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔

بارک اوباما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے وفاقی قوانین، خاص طور پر گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں سے متعلق ضوابط کی قانونی بنیاد بننے والے اہم سائنسی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556134_9199798_9a_updates.jpg
فوٹو — ایکس

اُنہوں نے لکھا کہ اس قانون کے بغیر ہماری صحت کو خطرہ ہے اور ہماری موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کی صلاحیت میں بھی کمی آئے گی۔

سابق امریکی صدر نے یہ بھی لکھا کہ یہ سب کچھ اس لیے کیا گیا تاکہ فوسل فیول انڈسٹری اور بھی زیادہ پیسے کما سکے۔
Pages: [1]
View full version: ٹرمپ کا ماحولیاتی آلودگی کو نظر انداز کرنا عوام کی صحت کیلئے خطرہ ہے: بارک اوباما