محسن نقوی کا بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد جیل منتقلی کا واضح پیغام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556162_1396031_MohsinNaqvi_updates.jpgفائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد جیل مکمل ہونے پر منتقلی کا واضح پیغام دے دیا۔
محسن نقوی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد کی جیل مکمل ہوگی تو بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556121_010230_updates.jpg
خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں: رانا ثناء اللّٰہ
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں، ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ 4 ماہ غفلت کی گئی، یہ کہنا غلط ہے کہ 4 ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیل 2 ماہ میں مکمل ہوجائے گی، جس کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں، ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ 4 ماہ غفلت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ 4 ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں۔
Pages:
[1]