slotcosino Publish time 2026-2-13 22:58:22

کامیڈین باسم یوسف نے جیفری ایپسٹین کو روسی اثاثہ کہنے پر طنز کے تیر برسا دیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556161_6520202_GAZA-NEW-2_updates.jpgباسم یوسف (فائل فوٹو)

مصری نژاد امریکی کامیڈین باسم یوسف نے ایک ٹی وی شو میں جیفری ایپسٹین کو روسی اثاثہ کہنے پر طنز کے تیر برسا دیے۔

اس موقع پر ایپسٹین کےسابق وکیل ایلن ڈرشووٹز بھی موجود تھے۔

باسم یوسف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جی ہاں جیفری ایپسٹین روسی اثاثہ تھا، جب ہی اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک کے ساتھ اس کا قریبی تعلق تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنسی جرائم کے الزامات کے بعد اس نے اسرائیل کا سفر بھی کیا اور اسرائیلی فوجی نشان والا لباس بھی پہنا، جب ہی ایپسٹین کو اسرائیلی عطیہ دہندگان کی مالی معاونت بھی حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیے

[*] امریکی اٹارنی جنرل کا جیفری ایپسٹین کے متاثرین سے معافی مانگنے سے انکار
[*] ایپسٹین فائلز میں چھپائے گئے چھ طاقتور افراد کے نام منظرِ عام پر آ گئے




53 سالہ باسم یوسف نے مزید کہا کہ ایپسٹین نے اسرائیل کےحامی طلبہ گروپس کو عطیات دیے، اسرائیل فلاحی سرگرمیوں کا انتظام کیا۔

اسرائیلی بستیوں سے متعلق منصوبوں کی حمایت کی، اسرائیلی سفارتی کوششوں میں شمولیت اختیار کی اورسابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسران سے رابطے میں رہا۔

باسم یوسف نے طنزیہ انداز میں یہ کہتے ہوئے بات ختم کی کہ اگر پیش کی جانے والی منطقکو مان لیا جائے تو ایپسٹین لازماً روسی جاسوس ہی ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: کامیڈین باسم یوسف نے جیفری ایپسٹین کو روسی اثاثہ کہنے پر طنز کے تیر برسا دیے