ہماری انا اور سیاسی پارٹی سے بڑا پاکستان ہے، طلال چوہدری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556165_6442954_TalalChaudhry2_updates.jpgفائل فوٹووفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری انا اور سیاسی پارٹی سے بڑا پاکستان ہے، جس کا مفاد ہمارے لیے سب سے پہلے ہے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں 4 ماہ میں 2 بم دھماکے ہوئے، دونوں بم دھماکوں میں افغانستان ملوث تھا، دوسرے بم دھماکے کے ہینڈلر خیبر پختونخوا نوشہرہ سے پکڑے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556162_052206_updates.jpg
محسن نقوی کا بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد جیل منتقلی کا واضح پیغام
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد جیل مکمل ہونے پر منتقلی کا واضح پیغام دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کےلیے تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہوں،جب ہم مل کرکام کریں گے تو چاہے کوئی بھی شہر ہو، دہشت گردی کہیں نہیں ہو سکتی۔
وفاقی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ میں کسی کو الزام نہیں دیتا ہمیشہ یہی کہا کہ یہ قومی کاز ہے، سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، کارروائی کر رہی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت کمی سیاسی جماعتوں اور اس کے پیچھے ایک بیانیے کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہے، اگر ہم سب اکٹھے ہو جائیں تو دہشت گردی بس دِنوں کی مار ہے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں، ان شاء اللہ جلد جیت جائیں گے اگر سیاسی فورسز اس کے پیچھے کھڑی ہوں، ہمیں ہر آئے دن بہتری کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، خیبر پختونخوا میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں وزیراعظم، وزیر داخلہ وہاں گئے، وزیراعلیٰ یہاں وزیراعظم کو ملنے آئے، اجلاس میں دہشت گردی پر بات ہوئی ہے، یہ قومی مسئلہ ہے، جب سارے لوگ احساس کریں گے تو یہ مسائل پھر حل ہوں گے۔
Pages:
[1]