slotcosino Publish time 2026-2-14 01:34:09

ہم نے ماضی میں کئی بار اڑان بھری لیکن وہ کریشن ہوگئی، احسن اقبال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556167_3622095_AhsanIqbal2_updates.jpgفائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں کئی بار اڑان بھری لیکن وہ اڑان کریش ہوگئی۔

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ہماری پالیسیوں کو تسلسل نہیں دیا، ہم نے دہشت گردی ختم کی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وژن 2010ء بنایا، وہ 2 سال بعد کریش کرگیا کیونکہ مارشل لاء لگ گیا، ہم نے وژن 2025ء کے تحت ترقی شروع کی، ملک کو ایک نئی ڈگر پر ڈالا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519152_052803_updates.jpg
بھارت سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سی پیک جیسا تاریخ ساز منصوبہ کامیاب کیا، ہم پرواز بھرنے کے قابل ہوئے تو 2018ء میں چند لوگوں نے ملک کی ترقی پر میزائل فائر کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر بٹھائی گئی حکومت نے صرف گالی گلوچ کی اور مخالفین کی پگڑیاں اچھالیں، ان کے حمایتی کوئی 1، 2 یا 3 منصوبے گنوائیں جو ان 4 سالوں میں کئے گئے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہر وہ منصوبہ جو ہم نے شروع کیا، اس کی فنڈنگ روک دی گئی، سی پیک، حیدرآباد سکھر موٹروے، کےفور منصوبے کی کئی گنا لاگت بڑھادی گئی، ملک کو ایک بدترین معاشی بحران میں پھینک کر وہ فارغ ہو گئے۔
Pages: [1]
View full version: ہم نے ماضی میں کئی بار اڑان بھری لیکن وہ کریشن ہوگئی، احسن اقبال