slotcosino Publish time 2026-2-14 02:51:55

وزیراعظم نے بی این پی سربراہ طارق رحمان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556184_6954130_shahbaz-tariq_updates.jpgشہباز شریف کا بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

شہباز شریف کا بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں طارق رحمان کو بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556085_095802_updates.jpg
صدر زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طارق رحمٰن کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمٰن کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم نے بنگلادیش کے عوام کو کامیاب عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، رابطےمیں رہنے، عوامی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور خطے کے امن و ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بیگم خالدہ ضیاء کی پاک بنگلادیش تعلقات کے لیےخدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: وزیراعظم نے بی این پی سربراہ طارق رحمان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی