بانی پی ٹی آئی کا علاج ہونا چاہیے، فیصل کریم کنڈی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556195_3104060_FaisalKarimKundi_updates.jpgفائل فوٹوگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے علاج کی حمایت کردی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہونا چاہیے، اگر کوئی چیز ہے تو وہ ڈاکٹر ہی بہتر سمجھ سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556176_081904_updates.jpg
رپورٹ کے بعد بانی کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا، شیخ وقاص اکرم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ رپورٹ کے بعد بانی چیئرمین کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی کہا تھا کہ 8 فروری کو لانگ مارچ نہیں ہوگا، بتایا جائے کیا لانگ مارچ یا دھرنوں سے کسی کو آزادی مل سکتی ہے؟
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین کی صحت سے متعلق رپورٹ کل سامنے آئی، معاملات کا حل بات چیت سے نکالا جائے، صحت کی سہولیات فراہم ہونی چاہئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی میٹنگ پر خوشی ہوئی ہے، انقلاب کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے، کسی قسم کی ڈیل کی باتوں میں صداقت نہیں دیکھتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556162_063451_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد جیل لاسکتے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد جیل مکمل ہونے پر منتقلی کا واضح پیغام دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ تحفظات اور مسائل ہیں تو وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ وزیراعظم کو فون کرکے براہ راست رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر کی ملاقات میں تحفظات پر بات ہوئی، اختلافات دور ہو جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی روایت نہیں رکھتی۔
Pages:
[1]