slotcosino Publish time 2026-2-14 08:42:47

جنوبی افریقہ ویمن نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556230_5706561_OUT_updates.jpg

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بارش کے باعث میچ 14،14 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 20 اور عائشہ ظفر 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے ہدف 4 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔
Pages: [1]
View full version: جنوبی افریقہ ویمن نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی