slotcosino Publish time 2026-2-14 17:48:50

بلوچستان: واشک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556425_1331460_10_updates.jpg—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع واشک اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابقزلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز واشک سے 20 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556116_120543_updates.jpg
سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خضدار میں 10بجکر 52 منٹ اور 11بجکر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: بلوچستان: واشک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ