معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت آئے گی: محمد اورنگزیب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556441_2730049_%D9%86%D9%85%D9%85%D8%B7_updates.jpgمحمد اورنگزیب— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت آئے گی، محصولات میں اضافہ ہو گا۔
لاہور میں ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں کام ہو رہا ہے، ٹیکس نیٹ کو وسیع کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو الگ اور تعمیرات کے سیکٹر کو الگ دیکھتے ہیں، تعمیراتی سیکٹر سے دیگر سیکٹرز منسلک ہیں، جہاں بھی آپ کو دقت ہو گی ہم مسائل کو حل کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555520_034822_updates.jpg
دبئی، پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات بھیجنے والا شہر
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں دبئی سے پاکستان کو 54 کروڑ ڈالرز سے زائد ترسیلات بھیجی گئی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے معاملات دیکھ رہے ہیں، 10 سے 12 دن دے دیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے جلد کچھ نہ کچھ کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پراپرٹی سیکٹر کے متعدد ٹیکسوں کی شرح کی کمی پر غور کریں گے، ہمیں مختلف سیکٹرز کے ایشوز کے ساتھ اپنے فنانس کو دیکھنا ہوتا ہے۔
Pages:
[1]