slotcosino Publish time 2026-2-14 19:46:01

برلن فلم فیسٹیول کے جیوری چیئرمین کا غزہ پر بیان، اروندھتی رائے کا احتجاجاً شرکت سے انکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556433_2702483_Arundhati-Roy-Indian-author_updates.jpgبھارتی مصنفہاروندھتی رائے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے جیوری چیئرمین و جرمن ہدایت کار وِم وینڈرز کے غزہ سے متعلق بیان پر معروف بھارتی مصنفہ اور بکر انعام یافتہ ادیبہ اروندھتی رائے نے احتجاجاً فیسٹیول میں شرکت سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ وہ وِم وینڈرز کے بیان پر حیران اور دکھی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے بیانات انسانیت کے خلاف جرم پر گفتگو کو روکنے کا ذریعہ بنتے ہیں اور آنکھوں کے سامنے ہونے والے جرائم کو روکنے کے لیے فنکاروں، ادیبوں اور فلم سازوں کو پوری کوشش کرنی چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-08-04/1120041_113204_updates.jpg
بھارتی اداکار کا اروندھتی رائے پر سنگین الزام

انور کپور نے اس دوران سیاست میں جانے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس میں خود کو فٹ نہیں سمجھتے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی مصنفہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمےدار ہے، امریکی اور جرمن حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی ممالک کی حمایت انہیں اس جنگ میں شریک بناتی ہے۔

اروندھتی رائے نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وم وینڈرز سیاسی فلمیں بنائیں گے تو سیاست کے میدان میں داخل ہو جائیں گے جبکہ فلم ساز سیاست کا توازن اور اس کے برعکس ہوتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: برلن فلم فیسٹیول کے جیوری چیئرمین کا غزہ پر بیان، اروندھتی رائے کا احتجاجاً شرکت سے انکار