slotcosino Publish time 2026-2-14 21:03:55

بنگلادیش: جماعتِ اسلامی نے عام انتخابات کے نتائج تسلیم کر لیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556445_9401853_Ameer-e-Jamat-Islami-Bangladesh-Shafiq-ur-Rehman_updates.jpgامیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمٰن—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی بنگلا دیش نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں مجموعی نتائج کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ نتائج کو قبول کرتے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556155_045525_updates.jpg
بنگلادیش: امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے ڈھاکا- 15 کی نشست جیت لی

الیکشن کمیشن بنگلادیش کے مطابق شفیق الرحمان نے 85 ہزار 131 ووٹ حاصل کیے، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب بنگلادیش الیکشن کمیشن نے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں 297 ارکانِ پارلیمنٹ کی کامیابی کا سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یورپی یونین مبصر مشن کے سربراہ ایورز ایجابس نے بنگلا دیش میں انتخابات کو معتبر اور منظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2026ء کے پارلیمانی انتخابات جمہوری نظام اور قانون کی بالادستی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش: جماعتِ اسلامی نے عام انتخابات کے نتائج تسلیم کر لیے