slotcosino Publish time 2026-2-14 22:22:45

برطانیہ میں طالب علم نے دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی کھلونا بنادیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556460_3609434_Students_updates.jpgفوٹو: سوشل میڈیا

اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو اسکول آف آرٹ کی طالبہ ایملیا ایوانز-منٹن نے تقریباً 200 فٹ کورڈرائے کپڑے استعمال کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا کھلونا سوکس منکی (موزے والا بندر) تیار کیا ہے۔

22 سالہ ایملیا نے بتایا کہ یہ منصوبہ دراصل ان کے ڈگری شو کے لیے ایک شوقیہ پراجیکٹ تھا لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ والد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رجسٹر کروائیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-20/1412846_122251_updates.jpg
کراچی : گارڈن میں مکان کی چھت پر بندر آ گئے

کراچی کے علاقے گارڈن میں البیلا چوک کے رہائشی مکان کی چھت پر بندر آگئے جن کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ دیوہیکل کھلونا 40 بھوسے کے گٹھوں سے بھرا گیا اور اس کی لمبائی 49 فٹ 6 انچ ہے۔ ایملیا کے مطابق ان کی فنکارانہ سوچ کا بڑا حصہ “پیمانے“ پر مرکوز ہے تاکہ بالغ افراد بھی اس بڑے مجسمے کے سامنے خود کو چھوٹا محسوس کریں اور اپنے اندر چھپی ہوئی بچپن کی حیرت کو دوبارہ دریافت کریں۔

اس بندر کی آنکھوں کے لیے ایملیا نے ری سائیکل شدہ لکڑی سے بنے بڑے بٹن استعمال کیے، جن کا قطر 1.5 میٹر (5 فٹ) تھا۔

یہ منفرد تخلیق عوام کے سامنے فیلڈ مینیوورز فیسٹیول، نورفولک، انگلینڈ میں پیش کی گئی، جہاں لوگوں کو اس کے ساتھ کھیلنے اور تعامل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518203_120406_updates.jpg
شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا

شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایملیا کا کہنا تھا، “جتنا زیادہ کوئی نرم کھلونا دب جاتا ہے یا اپنی شکل کھو دیتا ہے، اتنا ہی زیادہ وہ پیار کیا گیا ہوتا ہے۔ لوگوں کی شرکت اس محبت کو دوبارہ زندہ کرتی ہے اور سوکس منکی کو نئی چاہت ملتی ہے۔“

فی الحال اس بندر کا بھوسہ نکال دیا گیا ہے اور اسے ایملیا کی نانی کے اٹاری میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ میں طالب علم نے دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی کھلونا بنادیا