slotcosino Publish time 2026-2-14 22:22:47

بھارتی بیٹرز پاکستانی فاسٹ بولر سے ڈرتے تھے اب اسپنر سے ڈرنے لگے ہیں: بھائی ابرار احمد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556458_3940034_Abrar-Ahmed_updates.jpgابرار احمد - فوٹو: اسکرین گریب

اسپنر ابرار احمد کے بڑے بھائی شہزاد احمد نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹر پہلے پاکستانی فاسٹ بولر سے ڈرتے تھے اب اسپنر سے ڈرنے لگے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر شعیب اختر سے سب خوف کھاتے تھے، ابرار احمد سے بھی بیٹر ڈرنے لگے ہیں۔

بھائی نے امید ظاہر کی کہ بھارت کے خلاف میچ میں ابرار احمد 5 وکٹیں لیں گے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556446_031856_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ: کل پاک بھارت کپتان ہاتھ ملائیں گے یا نہیں؟ سلمان علی آغا کا دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا، مگر اس سے قبل سیاسی ماحول بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وکٹ لینے کے بعد ابرار کے جشن کے انداز پر بھارت کو بہت اعتراض ہے۔ ابرار اپنے جشن کے انداز کو برقرار رکھیں گے، انکےجشن کے انداز کو اب سب اپنانے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی۔

گروپ اے میں موجود دونوں ٹیمیں اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں میں ہی فتحیاب رہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی بیٹرز پاکستانی فاسٹ بولر سے ڈرتے تھے اب اسپنر سے ڈرنے لگے ہیں: بھائی ابرار احمد