ملک کے جنوبی علاقوں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556455_9077410_Metpak_updates.jpgفائل فوٹومحکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو ملک کے مغربی حصوں میں ایک کمزور سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 16 اور 17 فروری تک کوئٹہ، زیارت، چمن اور پشین سمیت دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی، گوادر، پسنی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور سکھر میں 17 فروری کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 16 فروری کی رات سے17 فروری تک وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازہ خان اور شمالی بلوچستان کے بعض علاقوں میں اس دوران ژالہ باری کا امکان ہے۔
Pages:
[1]