نامور بھارتی فلم ساز میٹنگ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556471_2779003_Joe-simon1_updates.jpgکولاج فوٹو: سوشل میڈیاجنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز جو سائمن 80 برس کی عمر میں چل بسے۔
بینگلور میں کناڈا فلم چیمبر آف کامرس کی میٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث معروف کناڈا فلم ڈائریکٹر و اداکار جو سائمن جمعہ کے روز چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن میٹنگ میں شریک تھے جہاں وہ تجاویز دے رہے تھے اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک جشن منانے کا پروگرام منعقد کرنے کی تجویز بھی دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-04/1457290_101111_updates.jpg
بھارتی اداکار منوج کمار چل بسے
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میٹنگ میں موجود افراد کے مطابق میٹنگ ہال سے باہر نکلنے کے بعد وہ ایک کرسی پر بیٹھے اور اچانک گر گئے، یہ شدید دل کا دورہ تھا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن شام تقریباً 4:30 بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
جو سائمن نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں متعدد مقبول کناڈا فلمیں بنائیں۔ ان کے انتقال پر فلمی دنیا اور سیاسی حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
Pages:
[1]