’ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کرلیں‘، سوریا کمار کا صحافی کو جواب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556465_1686629_Suryakumar-Yadav_updates.jpgعثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، سوریا کمار یادیو - فوٹو: سوشل میڈیابھارتی مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان بھارت کے میچ کے بعد کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کے معاملے میں کہا ہے کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کرلیں۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں۔ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556438_021244_updates.jpg
کل ایک بڑے لیول کا میچ ہو گا: سلمان علی آغا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کل ایک بڑے لیول کا میچ ہو گا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسپنرز اچھا کھیل رہے ہیں، ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔
جب پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظارکرلیں، کل دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556446_031856_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ: کل پاک بھارت کپتان ہاتھ ملائیں گے یا نہیں؟ سلمان علی آغا کا دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا، مگر اس سے قبل سیاسی ماحول بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر بھارتی کپتان بولے کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی اور یہاں بھی اچھی کھیل رہے ہیں۔
پاکستان بھارت میچ کے دباؤ پر سوریا کمار کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کا پریشر ہوتا ہے، اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی۔
گروپ اے میں موجود دونوں ٹیمیں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں میں ہی فتحیاب رہیں۔
Pages:
[1]