پریا درشن نے راجپال یادیو کی جیل سزا پر خاموشی توڑ دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556470_8386179_PriyaDarshanRajpal_updates.jpgبھارتی فلمساز پریا درشن نے راجپال یادو کی جیل سزا پر خاموشی توڑ دی اور اداکار کی غلطی بتادی۔
69 سالہ پریا درشن ماضی میں راجپال یادیو کے ساتھ بھاگم بھاگ، چپ چپ کے اور دے دھنادھن جیسی فلمیں بناچکے ہیں، نے کہا کہ اداکار نے بڑی غلطی کی ہے، اس کی وجہ اُن کی کم تعلیم بھی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555878_081800_updates.jpg
چیک باؤنس کیس: راجپال نے آدھی رقم ادا کردی ہے، وکیل کا دعویٰ
سرمایہ کاری کے مقصد سے جو رقم لگائی گئی تھی، اس سے انکار نہیں کیا گیا: منیجر راجپال یادیو https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فلم میں راجپال یادیو کو زیادہ معاوضے پر کاسٹ کرنے کی کوشش کی ہے، میرے اس اقدام سے یقیناً اداکار کی مالی مشکلات کم ہوسکیں گی۔
شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات، خاص طور پر سونو سود، گرومیت چوہدری، گرورندھا اور میکا سنگھ نے راجپال یادیو کو مالی مدد کی پیشکش کی ہے۔
دہلی ہائیکورٹ نے اداکار کی ضمانت درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے، وہ اس وقت متعدد چیک باؤنس مقدمات کے باعث تہاڑ جیل میںقید ہیں۔
راجپال یادیو نے 5 فروری کو عدالت کی جانب سے مزید مہلت نہ ملنے پر خود کو سرنڈر کردیا تھا، اُن پر تقریباً 9 کروڑ روپے واجب ادا ہیں۔
قرض کا معاملہ2010ء میں فلم ’اتا پتا لاپتا ‘بنانے کےلیے 5 کروڑ لینے سے شروع ہوا تھا ، فلم کی ناکامی کے باعث مالی تنازع بڑھ گیا۔
عدالت نے راجپال یادیو کو 2018ء میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، جسے 2019ء میں بھی برقرار رکھا گیا تھا، اب 5 کروڑ کی رقم 9 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
Pages:
[1]