slotcosino Publish time 2026-2-15 00:19:00

اداکارہ ہمانشی کھرانا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، 10 کروڑ بھتہ طلب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556472_847264_himashni_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی اداکارہ ہمانشی کھرانا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، لارنس بشنوئی گینگ نے ان سے 10 کروڑ روپے بھتہ مانگ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مبینہ دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے اداکارہ کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

اداکارہ نے اپنی شکای میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں جمعہ سے جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مبنی ای میلز موصول ہو رہی تھیں۔ ای میل بھیجنے والے نے خود کو ذیشان اختر ظاہر کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے کا مطالبہ دہرایا اور ای میلز کے ساتھ آڈیو پیغامات بھی منسلک کیے۔

موہالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز کال چندی گڑھ سے کی گئی اور اس کا تعلق بیرونِ ملک سے سرگرم گینگ نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555553_095037_updates.jpg
سلمان کے بہنوئی ایوش شرما کو بشنوئی گینگ کی دھمکیاں

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کو بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ دن قبل اداکار رنویر سنگھ نے بھی اسی قسم کی دھمکی ملنے کی اطلاع دی تھی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

قابل ذکر ہے کہ ذیشان اختر اس سے قبل بابا صدیق کے قتل کیس میں بھی مرکزی ملزم رہ چکا ہے اور اس کا نام متعدد ہائی پروفائل جرائم سے منسلک کیا جاتا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبلبشنوئی گینگ نے فلم اور میوزک انڈسٹری کی کئی شخصیات کو نشانہ بنایا ہے، رنویر سنگھ اور فلمساز روہت شیٹھی کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
Pages: [1]
View full version: اداکارہ ہمانشی کھرانا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، 10 کروڑ بھتہ طلب