عثمان طارق کا خوف، بھارتی بیٹرز ان جیسے بولنگ ایکشن کی پریکٹس کرنے لگے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556478_5112890_Usman-Tariq_updates.jpgعثمان طارق - فوٹو: فائلآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارتی بیٹرز کو پاکستانی اسپنرز بالخصوص عثمان طارق کا خوف ستانے لگا۔
کولمبو میں موجود بھارت بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن سے پریشان ہیں اور نیٹ سیشن کے دوران پاکستانی اسپنر کے بولنگ ایکشن کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔
نیٹ بولرز کے ساتھ جارح مزاج بلے باز ایشان کشن نے پریکٹس کی۔
28 سالہ عثمان طارق نے امریکا کے خلاف 27 رنز کے عوض 3 وکٹ لیں، اُن کے بولنگ ایکشن کو بھارتی میڈیا پر دلچسپ انداز میں زیر بحث لایا جارہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556173_071446_updates.jpg
عثمان طارق کی بولنگ سے بھارتی خوفزدہ، توڑ ڈھونڈنے لگے
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں امریکا کے خلاف عثمان طارق کی شاندار پرفارمنس سے کیا بھارتی خوفزدہ ہوگئے ہیں؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستانی مسٹری اسپنر کے بولنگ ایکشن پر پہلے روی چندرن ایشون نے اس انداز میں گفتگو کی کہ وہ عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا توڑ نکال لائے ہیں۔
روی چندرن اشون نے عثمان طارق سے متعلق تاش کے گیم سے مثال دی اور انہیں ’حکم کا اکا‘ قرار دیا۔
اس گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ نے امپائر انیل چوہدری سے گفتگو کی، تو انہیں بتایا گیا کہ یہ اصول صرف اُس وقت لاگو ہوتا ہے، جب رُکنے کے انداز میں واضح اور نمایاں تبدیلی ہو۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556465_053355_updates.jpg
’ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کرلیں‘، سوریا کمار کا صحافی کو جواب
پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں۔ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے: کپتان بھارتی ٹیم https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹھہر کر بولنگ کرانا عثمان طارق کا عام بولنگ ایکشن کا حصہ ہے تو پھر اُسے قانونی سمجھا جائے گا۔
دوسری جانب آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا تھا کہ عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے اسپنرز اچھا کھیل رہے ہیں، ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔
Pages:
[1]