slotcosino Publish time 2026-2-15 00:58:43

اعتزاز احسن میڈیکل بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے حامی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556475_9099498_AitizazAhsan_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور نامور وکیل اعتزاز احسن نے میڈیکل بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی حمایت کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ ملک میں جو حالات پیدا کئے گئے، وہ سب کے سامنے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556476_070107_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی خطرباک بیماری کی وجہ سے ختم ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بانی چیئرمین کی آنکھ بینائی سے متعلقہ بیماری بتادی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے رسائی ختم کردی گئی ہے، وہ نہ وکلا سے اور نہ ہی فیملی سے مل سکتےہیں۔

نامور وکیل نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد چلی گئی ہے، انہیں میڈیکل بنیاد پر ضمانت ملنی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہاں تو لوگ جعلی رپورٹ بناکر باہر چلے جاتے ہیں، بانی پی ٹی کی آنکھ کی بینائی کس وجہ سےگئی وجوہات سامنے آنی چاہئیں۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ وہی ایسے سیاستدان ہیں جو سب کو اکٹھا رکھ سکتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: اعتزاز احسن میڈیکل بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے حامی