slotcosino Publish time 2026-2-15 00:58:43

بانی کے علاج میں دیر نہیں ہونی چاہیے، سلمان اکرم راجا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556480_4040299_SalmanAkramRaja_updates.jpg

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹھیک علاج ہونا اُن کا حق ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے ویڈیو بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروا دی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556476_070107_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی خطرباک بیماری کی وجہ سے ختم ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بانی چیئرمین کی آنکھ بینائی سے متعلقہ بیماری بتادی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل لے جانے کی رضا مندی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بتایا گیا بانی کے خاندان کے ایک فرد کو بھی ملنے کی اجازت دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹھیک علاج ہونا ان کاحق ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔
Pages: [1]
View full version: بانی کے علاج میں دیر نہیں ہونی چاہیے، سلمان اکرم راجا