slotcosino Publish time 2026-2-15 01:36:56

برطانیہ 148 ٹن غیر قانونی منشیاب برآمد، مالیت اربوں پاؤنڈ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556484_9069698_UKDrug_updates.jpgتصویر: برطانوی میڈیا

برطانیہ میں گزشتہ سال بارڈر فورس اور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 148 ٹن غیر قانونی منشیات ضبط کر لیں، جن کی مالیت تقریباً 2 اعشاریہ6 ارب پاؤنڈ بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق یہ مقدار ریکارڈ شروع ہونے کے بعد اب تک کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556482_082146_updates.jpg
مانچسٹر: یہودیوں پر حملے کی سازش میں 2 انتہا پسندوں کو عمر قید کی سزا

مانچسٹر میں 2 انتہا پسند اسلامی ریاست کے حامی افراد کو یہودیوں پر حملے کی سازش کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس بڑے کریک ڈاؤن کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث 165 غیر ملکی شہریوں کو بھی ان کے ممالک واپس بھیج دیا گیا۔

مزید برآں برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر 4 ٹن سے زائد بھنگ (کینابس) بھی برآمد کی گئی، جس کے بعد متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ ملک میں غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب کیا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرحدی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنا کر اسمگلروں کے نیٹ ورکس کو توڑا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ 148 ٹن غیر قانونی منشیاب برآمد، مالیت اربوں پاؤنڈ