بانی پی ٹی آئی طویل عرصہ بعد بیٹوں کی آواز سن کر انتہائی خوش تھے، علیمہ خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556492_5006337_AleemaKhan_updates.jpgبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بیٹوں کی آواز طویل عرصے بعد سن کر عمران خان کو انتہائی خوشی ہوئی۔
ایک بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون بات ہوگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556459_045541_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے بات کروائی گئی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کی قاسم اور سلیمان سے بات کروائی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے بتایا ہے بات چیت تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی، صاحبزادوں نے بتایا کہ طویل عرصے کے بعد آواز سن کر والد انتہائی خوش تھے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے ایک نجی اسپتال منتقلی کا انتظار ہے، ذاتی معالجین کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز سے فوری علاج کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بروقت علاج میں تاخیر سے بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس معاملے میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے، مستقل نقصان سے بچاؤ کے لیے فوری اسپیشلسٹ کیئر ضروری ہے۔
Pages:
[1]