ایک قیدی کیلئے حق مانگنے کی سزا دی جارہی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556494_2773671_MustafaNawaz_updates.jpgفائل فوٹواپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کےلیے فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پارلیمان کے اندر محصور ہیں، پارلیمنٹ لاجز کو تالے لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556475_072614_updates.jpg
اعتزاز احسن میڈیکل بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے حامی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور نامور وکیل اعتزاز احسن نے میڈیکل بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی حمایت کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاوس میں بھی یہی صورتحال ہے، پارلیمان کی اب کوئی توقیر نہیں رہ گئی، ایک قیدی کےلیے حق مانگنے کی سزا دی جارہی ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے رہنما نے مزید کہا کہ انہیں آج پارلیمان کے اندر کھانا لے جانے نہیں دیا گیا، مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اخلاقیات، جمہوری اصولوں، آئین اور قانون کو پس پش ڈال دیا گیا ہے، پیکا قوانین کے ذریعے صحافت پر جو بیت رہی ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556476_070107_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی خطرناک بیماری کی وجہ سے ختم ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا
وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بانی چیئرمین کی آنکھ بینائی سے متعلقہ بیماری بتادی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک رپورٹ پر کل ایک صحافی کو لاہور سے اٹھالیا، ہمیں احساس ہے کہ صحافت پر پابندیاں ہیں، صحافی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مسجد میں دلخراش واقعہ پیش آیا درجنوں لوگ شہید ہوئے، اب یہ جدوجہد صرف ہماری نہیں ہے بلکہ تمام پاکستانیوں کی ہے۔
اپوزیش اتحاد کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کو کوریج دینا اور ان کے آئینی و قانونی حقوق پر بات کرنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے، آپ دیکھ لیں کہ پچھلے 2 دنوں سے اس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔
Pages:
[1]