بانی پی ٹی آئی کیلئے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا، ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556495_1053208_ikk2_updates.jpgفائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خانکے لیے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے تشکیل دیے گئے میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔
میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556474_065002_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مزید معائنہ کیا جائے گا، عطا اللّٰہ تارڑ
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سے قبل عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے علاج، معائنہ کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
Pages:
[1]