جنوبی افریقی وکٹ کیپر نے دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556508_1815587_SAInd_updates.jpgجنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں تاریخ رقم کردی ہے۔
33 سالہ کوئنٹن ڈی کوک نے 2014ء سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کھیل رہے ہیں، انہوں نے اب تک 30 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے اور وکٹ کے پیچھے 33 شکار کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556503_104433_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو ہراکر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 24 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ 7 وکٹ سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یہ کارنامہ ڈی کوک کی مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں مہارت اور مستقل مزاجی کا اظہار ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عالمی سطح کے بہترین وکٹ کیپر ہیں۔
انہوں نے وکٹ کے پیچھے 26 کیچ پکڑے اور 7 بیٹر کو اسٹمپ آؤٹ کیا ہے۔
یہ اعزاز آج سے پہلے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نام تھا، جنہوں نے وکٹ کے پیچھے 32 شکار کیے تھے، جن میں 21 کیچ اور 11 اسٹمپ آؤٹ شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556466_054425_updates.jpg
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈین کرکٹر شیمار جوزف کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈین کرکٹر شیمار جوزف کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے پاس تھا، جنہوں نے 30 میچز میں اتنے ہی بیٹرز کو وکٹ کے پیچھے شکار کیا تھا، انہوں نے 12 کیچز پکڑے اور 18 بیٹر کو اسٹمپ آؤٹ کیا۔
میچ کی خاص بات یہ بھی رہی کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی اسکورننگ میچ رہا، دونوں ٹیموں نے مل کر 353 رنز بنائے ،جو الگ نیا ریکارڈ ہے۔
شائقین کرکٹ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے اس مقابلے میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔
Pages:
[1]