اربوں نوری سال کے فاصلے پر واقع ڈبل رنگ ریڈیو ڈھانچہ دریافت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519692_211267_6_updates.jpgتصویر:بین الاقوامی میڈیاماہرینِ فلکیات نے خلا کی گہرائیوں میں اربوں نوری سال کے فاصلے پر واقع ایک ڈبل رنگ ریڈیو ڈھانچہ دریافت کیا ہے، جو اب تک معلوم ہونے والا سب سے طاقتور اور سب سے دور ’اوڈ ریڈیو سرکل‘ (ORC) قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ پُراسرار دائرے پہلی بار چھ سال قبل سائنس دانوں کی نظر میں آئے تھے اور اب اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ ان کا قطر ہماری کہکشاں ملکی وے سے دس سے بیس گنا زیادہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-20/1462824_103436_updates.jpg
انسانی آنکھ سے اوجھل نیا رنگ اولو Olo دریافت
سائنسدانوں نے ایک ایسا نیا رنگ اولو Olo دریافت کیا ہے جو انسانی آنکھ سے دکھائی نہیں دیتا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
او آر سی دراصل ریڈیو توانائی کے وسیع اور مدھم دائرے ہوتے ہیں جو مخصوص کہکشاؤں کے گرد پائے جاتے ہیں اور ان کا مشاہدہ صرف Radio Wavelength پر ممکن ہوتا ہے، یہ تیز رفتار، مقناطیسی پلازمہ (Magnetized Plasma) سے تشکیل پاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سابقہ تحقیقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایسے ڈھانچے ممکنہ طور پر سپر میسو بلیک ہولز کے تصادم یا کہکشاؤں کے باہمی ٹکراؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی شدید جھٹکوں (Shock Waves) سے جنم لیتے ہیں۔
Pages:
[1]