slotcosino Publish time 2026-2-15 17:51:56

لاہور: خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556678_4885145_8_updates.jpg
فائل فوٹو

لاہور میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خاتون کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق خاتون کے ساتھ ہراسگی کی شکایت پبلک سیفٹی ایپ پر موصول ہوئی، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی ٹیم نے جدید کیمروں کی مدد سے محض 30 منٹ کے اندر رکشے کو ٹریس کر لیا۔

سیف سٹی کیمرا فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: لاہور: خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار