ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کون سے 11 کھلاڑی کھلائے گا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556683_1922649_1_updates.jpgفائل فوٹوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہونا ہے۔
اس بڑے اور اہم میچ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ میچ سے بالکل پہلے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کو میچ میں نہ کھلانے سے متعلق بتادیا گیا ہے جبکہ خواجہ نافع اور سلمان مرزا سے متعلق فیصلہ پِچ دیکھ کر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سلمان مرزا کو کھلایا گیا تو فہیم اشرف ڈراپ ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556664_085411_updates.jpg
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
علاوہ ازیں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی حتمی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کے بیٹر ابھیشک شرما کے خلاف اسپنر عثمان طارق سے نئی گیند کرانے کی منصوبہ بندی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے لگے۔
کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں، آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
Pages:
[1]