بھارت: شدید جُوئیں، انفیکشن سے کلاس 6 کی طالبہ ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556681_9991180_11_updates.jpgفائل فوٹو
بھارت کے علاقے اڈیشا میں شدید جُوئیں کے انفیکشن کی وجہ سے ایک چھٹی جماعت کی طالبہ کی موت ہوگئی۔
خاندان کے مطابق لکشمی پریا کئی ماہ سے شدید جُوئیں کے انفیکشن کا شکار تھی، متعدد علاج کے باوجود اس کی حالت بہتر نہیں ہوئی، والدہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر بچی کے سر کے بال کاٹنے کا کہا لیکن بچی نے اس پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔
وقت کے ساتھ انفیکشن بڑھ گیا اور اس کا اثر شدید طور پر اس کے سر پر پڑنے لگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556669_101358_updates.jpg
نوئیڈا: ویلنٹائن ڈے پر گاڑی سے لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد
اطلاعات کے مطابق دونوں تقریباً 15 برس سے تعلق میں تھے اور دونوں خاندان اس رشتے سے آگاہ تھے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خاندان کے مطابق بچی باہر جانے سے گریز کرنے لگی کیونکہ سر سے بدبو آ رہی تھی، وہ اپنے بال ڈھانپ کر رکھتی رہی، جس کی وجہ سے خاندان کو انفیکشن کی شدت کا علم نہ ہو سکا۔
رپورٹس کے مطابق بچی کو موت سے 3 دن قبل خون کی قے ہونے لگی، شدید بیمار ہونے پر خاندان نے اسے اسپتال منتقل کیا، جہاں علاج کے باوجود وہ جان سے چلی گئی۔
بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ انفیکشن کے بعد اس نے اپنا سر ڈھانپ کر رکھا اور ہمیں نہیں دکھایا۔
Pages:
[1]