ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارت کا ممکنہ پلان سامنے آگیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556687_5841559_0_updates.jpgفائل فوٹوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت نے اپنی ٹیم میں اضافی اسپنر کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو ڈراپ کر کے اسپنر کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
31 سال کے کلدیپ یادیو پہلی بار ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف اوپنر ابھیشک شرما، ایشان کشن کے ساتھ اننگز اوپن کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556683_011452_updates.jpg
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کون سے 11 کھلاڑی کھلائے گا؟
ذرائع کے مطابق فخر زمان کو میچ میں نہ کھلانے سے متعلق بتادیا گیا ہے جبکہ خواجہ نافع اور سلمان مرزا سے متعلق فیصلہ پِچ دیکھ کر کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ابھیشک شرما کی واپسی پر رنکو سنگھ ڈراپ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارٹی ٹیم میں ابھیشک شرما، ایشان کشن،تلک ورما،سوریا کمار یادیو، سنجو سام سن، اکشر پٹیل، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
Pages:
[1]