slotcosino Publish time 2026-2-15 20:28:27

عمران خان کی آنکھوں کے علاج کا معاملہ، ایمبولینس اڈیالہ جیل کے اندر داخل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556690_9723705_13_updates.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی صحت کے معاملے سے متعلق ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس اڈیالا جیل پہنچ گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ایمبولینس گیٹ نمبر 5 سے جیل میں داخل ہوئی، ایمبولینس میں آنکھوں کے علاج کے آلات بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کی بھی جیل آمد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ انہیں کس اسپتال منتقل کیا جائے۔
https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-15/1556517_050557_updates.jpg
عمران، ایک دن میں 2 ریلیف، صحت کے پیش نظر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، بیٹوں سے بھی بانی PTI کی بات کرادی گئی، وفاقی وزیر

اسلام آباد، راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی آنکھوں کے چیک اپ کے لیے الشفاء آئی اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اسپتال منتقل نہ کرنے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: عمران خان کی آنکھوں کے علاج کا معاملہ، ایمبولینس اڈیالہ جیل کے اندر داخل