slotcosino Publish time 2026-2-15 21:06:51

عمران خان کی جیل میں علاج، صحت کی ابتدائی رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556688_8354907_14_updates.jpg
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کے جیل میں جاری علاج سے متعلق ابتدائی میڈیکل رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بلڈ پریشر، شوگر لیول، کولیسٹرول اور دیگر وائٹل سائنز کا مکمل چارٹ شامل کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق طبی معائنے کی رپورٹ بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ کنسلٹنسی رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ یہ بھی درج ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کب اور کس ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556690_032053_updates.jpg
عمران خان کی آنکھوں کے علاج کا معاملہ، ایمبولینس اڈیالہ جیل کے اندر داخل

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کی بھی جیل آمد متوقع ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرتے ہیں اور وائٹل سائنز چیک کرتے ہیں، جب کہ روزانہ کی بنیاد پر مکمل ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اڈیالا جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی مفصل طبی رپورٹ طلب کی تھی، جس کے بعد یہ ابتدائی رپورٹ ارسال کی گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: عمران خان کی جیل میں علاج، صحت کی ابتدائی رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال