slotcosino Publish time 2026-2-15 23:03:58

سنجے منجریکر کی ’نو ہینڈ شیک‘ پالیسی پر بھارتی ٹیم پر تنقید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556694_7330935_Sanjay_updates.jpgفائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹریٹر سنجے منجریکر نے آج ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی ’نو ہینڈ شیک ‘ پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے سنجے منجریکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی پالیسی کو احمقانہ اور ’ملک کے شایانِ شان‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یا تو کھیل کو اس کی اصل روح کے مطابق کھیلا جائے یا پھر کھیلنا ہی نہیں چاہیے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑے مقابلہ پاکستان اور بھارت کا میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

بھارتی ٹیم کے پاس بیٹنگ کا ہتھیار ہے تو پاکستانی شاہین بولنگ سے وار کریں گے۔ کولمبو میں آج بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کا استعمال اور اعصاب کا امتحان اور صلاحیتوں کا اظہار ہوگا۔

گرین شرٹس نے ہلکی بوندا باندی کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور اور مکمل پریکٹس کی۔
Pages: [1]
View full version: سنجے منجریکر کی ’نو ہینڈ شیک‘ پالیسی پر بھارتی ٹیم پر تنقید