slotcosino Publish time 2026-2-15 23:03:59

کولمبو: پاک، بھارت میچ کے مقابلے کیلئے ٹاس کی تیاری، ہلکی بوندا باندی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556696_2619771_pakIndiaTeamsBus_updates.jpg

میگا کرکٹ ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کی ٹاس کےلیے تیاری کرلی گئی، گراؤنڈ میں ہلکی بوندا باندی جاری ہے۔

تھوڑی دیر پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو کے آرپریما داسا اسٹیڈیم پہنچی تھیں، کھلاڑیوں نے میدان میں ورام اپ کیا۔

ایونٹ کے 27ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کے ٹیموں کے درمیان کا ٹاس شام 6 بجے ہوگا جبکہ میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر اور مائیکو ایپ پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کے لیے کھول دیے گئے، شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

پاکستان کی فائنل الیون کیا ہوگی؟ سب کو انتظار، شاہین آفریدی کی حتمی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔

ابھیشک شرما کے خلاف پاکستان کا اسپنر عثمان طارق سے نئی گیند کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: کولمبو: پاک، بھارت میچ کے مقابلے کیلئے ٹاس کی تیاری، ہلکی بوندا باندی