slotcosino Publish time 2026-2-16 00:21:58

ٹی20 ورلڈکپ: سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف بولنگ میں زبردست سرپرائز دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556704_2064766_Salman_Agha_updates.jpgفوٹو : اے ایف پی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے بڑے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اپنا پہلا کامیاب اوور کروایا اور شائقین کو ایک زبردست سرپرائز دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سلمان علی آغا نے پہلے ہی اوور میں ابھیشیک شرما کی وکٹ حاصل کی، بھارتی بیٹر 4 گیندوں پر بنا کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، اس سے قبل ابھیشیک شرما امریکا کے خلاف بھی گولڈن ڈک آؤٹ ہوئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556701_062343_updates.jpg
ٹی20 ورلڈکپ: ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا

کولمبو میں کھیلے جانیوالے میچ میں ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعداد و شمار کے مطابق سلمان علی آغا کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں یہ مجموعی طور پر پانچویں بار ہے کہ انہوں نے اننگز کا پہلا اوور کروایا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں یہ محض دوسری مرتبہ ہے کہ انہوں نے نئی گیند کے ساتھ بولنگ کروائی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کپتان کا یہ فیصلہ حکمتِ عملی کا حصہ تھا، تاکہ حریف اوپنرز کو ابتدا ہی میں اسپن کے ذریعے دباؤ میں لایا جا سکے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان نے بھارت کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
Pages: [1]
View full version: ٹی20 ورلڈکپ: سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف بولنگ میں زبردست سرپرائز دیا