slotcosino Publish time 2026-2-16 00:21:59

بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا، وزیراعلیٰ سندھ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556700_7265671_MuradAlishah0_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں خالد بن ولید فلائی اوور کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے پاکستان بنایا، ورغلانے والے سن لیں، سندھ کے باسی کسی کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556507_105328_updates.jpg
میں نے جیل کاٹی ہے، کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل کاٹی ہے، کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ سندھ متحد رہے گا، شہر کو بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے مزید کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ رواں سال 300 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے ہوں گے، بڑے منصوبے کریں یا ٹاؤنز کو براہ راست پیسے دیں، آئیں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کریں۔

اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ 682 میٹر لمبائی اور 20.6 میٹر چوڑائی، اور 4 لین پر مشتمل فلائی اوورمہران ہائی وے سے نیشنل ہائی وے این فائیو پر ختم ہو رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا، وزیراعلیٰ سندھ