بھارت کی کھیل میں سیاست، 10 مئی جیسی شکست دیں گے، گورنر سندھ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556708_3093624_KamranTessoriJalsa_updates.jpgفائل فوٹوگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے، بھارت کھیل میں سیاست کر رہا ہے۔
کراچی میں راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہر میدان میں مقابلہ کریں گے اور انہیں 10 مئی کی طرح شکست دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کا بدلہ بھی ہم لیں گے۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پورے پاکستان اور دنیا میں سب سے زیادہ فلاحی کام کرنے والے کراچی میں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دعا ہے آج جو راشن لے رہا ہے وہ اگلے سال راشن دینے والا بن جائے۔
Pages:
[1]