slotcosino Publish time 2026-2-16 05:34:13

سلمان آغا نے پہلے اوور کا پلان 3 دن پہلے بنالیا تھا، مائیک ہیسن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556730_477144_MikeHasson_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کی وجہ بتادی۔

کولمبو میں میچ کے بعد میڈیا بریفنگ میں مائیک ہیسن کہا کہ پہلی اننگز کے مقابلے میں دوسری اننگز میں گیند زیادہ سلپ ہوئی، ابتدائی وکٹیں جلدی گر گئیں اور بڑی پارٹنر شپ بھی نہ بن سکی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556718_102354_updates.jpg
پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا؟

کیا پاکستانی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے خطرہ پیدا ہوگیا ہے؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا، میچ میں اس نوعیت کی پرفارمنس کے بعد ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں۔

وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی، وہ ہم سے میچ لےگئے، بھارتی بیٹر نے ہمارے اسپنرز پر دباؤ ڈالا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عثمان طارق کا یہی رول ہے اور انہیں صحیح وقت پر لایا گیا تھا، میچ میں ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی، ٹورنامنٹ میں آگے جانے کے لیے ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556696_104538_updates.jpg
کولمبو: ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے ہرا دیا

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں کولمبو کے آرپریما داسا اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا کے پہلا اوور کرنے کا پلان 3 دن پہلے بنایا تھا، پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا، پہلی اننگز میں گیند زیادہ اسپن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2 مہینے سے اچھا کھیل رہے تھے، لیکن آج پیچھے چلے گئے۔
Pages: [1]
View full version: سلمان آغا نے پہلے اوور کا پلان 3 دن پہلے بنالیا تھا، مائیک ہیسن