کیا سلمان خان کی وجہ سے راجپال یادیو جیل سے باہر آئے؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556951_4106197_4_updates.jpg—فائل فوٹوز
بھارتی اداکار راجپال یادیو سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ گردش کر رہا ہے کہ وہ سلمان خان کی مدد سے جیل سے باہر آئے ہیں، تاہم اس سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات نے وائرل خبر کی حقیقت واضح کر دی ہے۔
یہ افواہ اُس وقت پھیلی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں راجپال یادیو سلمان خان کو اپنا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہتے دکھائی دیے کہ سلمان بھائی بڑے بھائی کی طرح ہیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے، انڈسٹری میں ایسے لوگ بہت کم ہیں، وہ ہمیشہ دوسروں کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، میں نے گزشتہ 20 برسوں میں سلمان بھائی کے ساتھ مسلسل 10 سے 12 فلمیں کی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554734_092150_updates.jpg
قرض تنازع: راجپال یادیو تہاڑ جیل منتقل
اپریل 2018ء میں مجسٹریٹ عدالت نے اداکار اور ان کی اہلیہ رادھا کو نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کی دفعہ 138 کے تحت سزا سنائی تھی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ تاثر دیا گیا کہ سلمان خان نے راجپال یادیو کو قانونی مشکلات سے نکالنے میں مدد کی ہے، تاہم سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کلپ 8 سال پرانا ہے اور اس کا ان کے موجودہ قانونی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
اداکار کے منیجر گولڈی کے مطابق متعدد شوبز شخصیات نے ان سے رابطہ کیا ہے جن میں اجے دیوگن اور ہدایت کار ڈیوڈ دھون بھی شامل ہیں۔
تاحال سلمان خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Pages:
[1]