slotcosino Publish time 2026-2-16 15:19:04

برطانوی وزیرِاعظم آن لائن رسائی ریگولیٹ کرنے کیلئے مزید اختیارات کے خواہاں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556944_8384293_British-PM-Keir-Starmer-1_updates.jpgبرطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر—فائل فوٹو

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر آن لائن رسائی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مزید اختیارات کے خواہاں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل خطرات سے بچوں کومحفوظ رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، قانون کو اس کے مطابق بنانا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551059_100051_updates.jpg
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر چین پہنچ گئے

سر کیئر اسٹارمر کی چینی صدر شی جن پنگ سے جمعرات کو ملاقات متوقع ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ نئے اختیارات سے مستقبل میں عائد کی جانے والی پابندیوں پر پارلیمانی نگرانی کم ہونے کا امکان ہے۔

کیئر اسٹارمر نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اختیارات اس لیے ضروری ہیں کہ جائزے کے بعد ہم اس کے نتائج پر چند مہینوں میں تیزی سےعمل کر سکیںگے اور بجائے اس کے کہ ہر بار ٹیکنالوجی کے ارتقا کے ساتھ نئی قانون سازی کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے حال ہی میں گروک کے خلاف اقدامات کیے ہیں، مزید اے آئی چیٹ بوٹس کو بھی بغیر جنسی نوعیت کی تصاویر بنانے پر پابندی کے دائرے میں لایا جائے گا اور انہیں پارلیمنٹ میں زیرِ غور جرائم،بچوں کے تحفظ سے متعلق قانون میں بطور ترمیم متعارف کرایا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: برطانوی وزیرِاعظم آن لائن رسائی ریگولیٹ کرنے کیلئے مزید اختیارات کے خواہاں