بھارت: 11 ویں جماعت کی طالبہ کی موت نا حل ہونے والا معمہ بن گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556947_9521301_News2_updates.jpgفوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی شہر گروگرام میں لاپتہ ہونے والی 11 ویں جماعت کی طالبہ کی لاش گاؤں کے شمشان گھاٹ کے قریب تالاب سے برآمد ہوئی جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معاملہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتہ ہونے والی طالبہ کی پہلے ڈائری اور بعد ازاں لاش برآمد ہوئی، ڈائری میں طالبہ نے اپنے والدین سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ اسے تلاش نہ کیا جائے اور اگر کرنا ہو تو شمشان گھاٹ کے تالاب کے قریب دیکھا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسی نشاندہی پر غوطہ خوروں کی مدد سے تالاب کا پانی کم کر کے لاش نکالی گئی جو کیچڑ میں پھنسی ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ کے والدین نے بتایا ہے کہ 11 فروری کی رات اِن کی بیٹی پڑھائی کے بہانے اپنے کمرے میں گئی اور صبح کمرے سے غائب ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ گھر سے یونیفارم میں نکلتی دکھائی دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ اسکول یونیفارم میں لاپتہ ہوئی تھی۔
طالبہ کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ ایک ذہین طالبہ تھی اور میتری اسکول میں زیرِ تعلیم تھی، اس کے والد عدالت کی لائبریری میں ملازم ہیں۔
Pages:
[1]