slotcosino Publish time 2026-2-16 15:57:56

پیٹرول و ڈیزل کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556957_3703135_Cerosine-Oil_updates.jpg—فائل فوٹو

گزشتہ شب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر منہگا کر دیا گیا۔

4 روپے 73 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556736_121944_updates.jpg
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔

گزشتہ شب پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا۔

نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پیٹرول و ڈیزل کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ