گوجرانوالہ: ماں اور بیٹے کے قتل کا ملزم گرفتار، مزید 2 قتل کا اعتراف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556968_7779206_04_updates.jpg—فائل فوٹوگوجرانوالہ میں5 روز قبل ہوئے خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے مزید 2 قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کی 3 سالہ بیٹی کے قتل کا بھی اعتراف کر لیا، ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم نے 14 سالہ 1 اور لڑکے کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم مقتولہ خاتون کا محلے دار ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555208_045337_updates.jpg
گوجرانوالہ: چن دا قلعہ کے قریب سے خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد
گوجرانوالہ کے علاقے چن داقلعہ کے قریب سے خاتون اور بچے کی لاشیں ملی ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کا کہنا ہے کہ عالم چوک کی رہائشی خاتون 5 روز قبل اپنے 2 بچوں سمیت گھر سے نکلی تھی، ملزم نے تیز دھار آلے سے خاتون اور اس کے بیٹے کو قتل کیا اور بیٹی کو نہر میں پھینک دیا تھا۔
ملزم نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں اور فرار ہو گیا تھا، قتل کے بعد ملزم لاہور سے ٹرین میں سوار ہو کر کراچی فرار ہو رہا تھا۔
ٹرین کے عملے کو ملزم کی تصویر بھیجی گئی تو ملزم کی شناخت ہو گئی، شناخت کے بعد ملزم کو ٹرین سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
Pages:
[1]