رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556974_4700934_9_updates.jpg---فائل فوٹو
آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک سمیت دیگر 3 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-03/1552972_115346_updates.jpg
رجب بٹ و ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستیں دائر
ٹک ٹاکر ندیم مبارک نانی والا اور یوٹیوبر رجب بٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عدالت نے ملزمان رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزمان پر جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Pages:
[1]